ابنا: ان کتابوں میں قلمی نسخے بھی شامل ہیں۔ ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل کونسلر کریم نجفی نے کہا کہ کلچرل کونسلر نے مسلم علی گڑھ یونیورسٹی میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی کتابوں کی نمائش لگائي ہے اور اس نمائش میں نہج البلاغہ کا قدیمی ترین قلمی نسخہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نمائش کے موقع پر کلچرل کونسلر اور علی گڑہ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ دینیات کے سربراہ ڈاکٹر علی محمد نقوی نے ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے جس کی روسے حضرت علی علیہ السلام کی قلمی کتابوں کی مرمت بھی کی جائے گي اورانہیں طبع بھی کیا جائے گا۔
.......
/110